113 Publish time 2025-10-8 21:21:05

عمر کوٹ، یتیم لڑکی پر تشدد، گھر پر قبضے کے کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517585_6651103_CourtOrder_updates.jpg

عدالت عالیہ سندھ کی سرکٹ بینچ میرپور خاص نے عمر کوٹ میں یتیم لڑکی پر تشدد اور گھر پر قبضے کے کیس میں دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ پیش ہوئی اور جج کے روبرو پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور پولیس کو کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔

ایک ماہ قبل مسلح ملزمان نے لڑکی پر تشدد کرکے گھر پر قبضہ کرلیا تھا، عوامی ردعمل اور حکام کی مداخلت پر پولیس نے گھر خالی کرایا تھا۔

پولیس حکام نے عمر کوٹ تھانے میں معاملے کا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: عمر کوٹ، یتیم لڑکی پر تشدد، گھر پر قبضے کے کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم