ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے قریب صنعتی علاقے میں زور دار دھماکے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528702_7884329_News2_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
بیونس آئرس کے میئر ایزیزا کے مطابق دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ نے صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید ہے۔
دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔
حکام نے علاقے میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور ممکنہ جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]