slotcosino Publish time 2025-11-15 14:42:16

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528701_4975730_Karachi2_updates.jpg

کراچی میں موسم سرما کی جھلک نظر آنا شروع ہوگئی، شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات