slotcosino Publish time 2025-11-15 16:00:11

امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا: امریکی صدر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528717_9048323_News4_updates.jpg---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایئر فورس وَن میں صحافیوں سے گفتگو کی۔

اس دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ آئندہ ہفتے سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنے والے ہیں؟ ملاقات کے مقاصد کیا ہیں؟ اس پر امریکی صدر نے کہا کہ یہ ملاقات سے بڑھ کر ہے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ابراہیمی معاہدے اس بات چیت کا حصہ ہوں گے؟اس پر ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے بھی بات چیت کا حصہ ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528588_033625_updates.jpg
ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ایف 35 طیاروں کی ڈیل جلد متوقع

امریکی صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ نے سعودی عرب کو ایف 35 طیارے فروخت کا فیصلہ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ سعودی عرب بہت سے طیارے خریدنا چاہتے ہیں، ہم بہترین طیارے بناتے ہیں، بہترین میزائل بناتے ہیں، آپ نے دیکھا جب ہم نے ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب بہت سارے لڑاکا طیارے خریدنا چاہتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امید ہے کہ سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے میں شامل ہو جائے گا: امریکی صدر