بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ من گھڑت اور بے بنیاد ہے: بیرسٹر سیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528737_7837110_%D9%86%D8%B3%D8%B7_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور بےبنیاد قرار دے دیا۔
پشاور سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جیل میں رہ کر بھی مثالی قوت برداشت دکھا رہی ہیں۔ قربانیوں کا دور ختم ہوگا، انصاف ضرور ملے گا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جیل میں غیر قانونی قید کے باوجود بشریٰ بی بی کا حوصلہ بلند ہے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے الزامات کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
Pages:
[1]