slotcosino Publish time 2025-10-13 10:39:09

دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519054_4441380_2_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

’پاوری گرل‘ سے مشہور پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔

دانانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والی ایک دلچسپ صورتحال کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ نے خاص طور پر ناظرین سے خوب داد سمیٹی اور اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔

اس وقت دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نےایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران وہ اچانک لڑکھڑا گئیں اور گرنے سے بال بال بچ گئیں، انہوں نے فوراً توازن بحال کر کے خود کو سنبھال لیا۔

دانانیر نے تقریب میں ہلکے نیلے رنگ کا خوبصورت سلکی اور چمکدار گاؤن پہنا ہوا تھا، جو ان کے قد کے لحاظ سے کچھ بڑا معلوم ہو رہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ پچھلے سال لندن میں ہونے والے ایوارڈز کے دوران بھی گرتے گرتے بچ گئیں تھیں، جہاں اداکار خُوشحال خان نے آ کر ان کی مدد کی تھی اور ان کو سہارا دیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے، صارفین نے اس بار بھی ان کے ریڈ کارپٹ واقعے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ فیشن ڈیزاسٹر ہے! جب قد چھوٹا ہو تو اوور سائز گاؤن اور ہائی ہیلز کیوں پہنتی ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-25/1484265_022347_updates.jpg
دنانیر اور احد رضا میر ایک ساتھ، آخر معاملہ کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دنانیر مبین اور معروف اداکار احد رضا میر کی شادی سے متعلق ایک بار پھر قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایک اور نے کہا کہ تم بہت پیاری ہو مگر خدارا ایسے بڑے سائز کے لباس سے پرہیز کرو، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ہر سال ایک ہی کہانی کیوں دہرا رہی ہو؟ کبھی لباس بدلو یا پھر اسکرپٹ!

ایک اور نے لکھا پچھلی بار خُشحال نے بچا لیا تھا، اس بار کوئی نہیں آیا۔
Pages: [1]
View full version: دانانیر مبین پھر ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل