slotcosino Publish time 2025-11-15 21:12:21

آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا، احسن اقبال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528758_1071420_Ahsan-Iqbal_updates.jpgآئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی: احسن اقبال - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔

نارووال میں جدید پتھالوجی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کی شق پر عملدرآمد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نےدستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی نے بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کی توثیق کی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528409_100903_updates.jpg
پی ٹی آئی کے کسی رکن نے آئینی ترمیم کیخلاف ووٹ نہیں کیا: سینیٹر پرویز رشید

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ صرف دو لوگوں کی کہی بات پر نہیں کہہ سکتے کہ کوئی تحریک چل جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام عدلیہ پر حملہ نہیں بلکہ عدالتی نظام کی مضبوطی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں واضح طور پر آئینی کورٹ کے قیام کی شق شامل تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں برسوں سے رکے کیسز کی جلد ڈسپوزل ممکن ہو سکے گی۔
Pages: [1]
View full version: آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا، احسن اقبال