ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے بشریٰ بی بی کرتی تھی: شیری رحمان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528759_6300233_News21_updates.jpg---فائل فوٹوسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شرم بھی آتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق شائع کی گئی خصوصی رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں، کافی لوگوں نے یہ کہانی سنائی اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک غیر منتخب خاتون کے اشارے پر سب کچھ ہو رہا تھا، وہ حساس اداروں سے معلومات لے کر کہتی تھی کہ یہ میری روحانی پیشگوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528736_014830_updates.jpg
بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف
برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی پر رپورٹ تیار کی گئی ہے میں چشم کشا انکشافات شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی ناپسندیدہ ہو اِن کو تو اسے اگلے دن برطرف کیا جاتا تھا۔
اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرم بھی آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ بات کس سطح تک جا پہنچی تھی، جہاز کے اڑنے کا وقت بھی بشریٰ بی بی متعین کرتی تھی۔
Pages:
[1]