ایونٹ میں باؤنس بیک کی کوشش کرینگے: کپتان پاکستان ٹیم فاطمہ ثناء
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515747_1259906_fatima-sana-cricketer_updates.jpgپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء—فائل فوٹوپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ میں باؤنس بیک کی کوشش کریں گے۔
بنگلادیش کے کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں، اس سے میچ ٹرننگ ہوا۔
فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آگے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے، چند کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی تھیں، اس لیے دباؤ تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515746_085648_updates.jpg
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کولمبو میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی میچ ونر ہے، ہمیں صرف یقین کرنے کی ضرورت ہے، آج کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہتر تھی۔
واضح رہے کہ آج آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے کولمبو میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔
Pages:
[1]