slotcosino Publish time 2025-11-15 23:09:01

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر، 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528767_4284051_SCP_updates.jpg

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کےلیے 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔

بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔

عدالت عظمیٰ میں بینچ نمبر 3 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد خان اور بینچ نمبر 4 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔

عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 7 جسٹس شاہد حسن اور جسٹس شکیل احمد جبکہ بینچ نمبر 8 جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر، 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل