slotcosino Publish time 2025-11-16 02:24:11

کانگو حکومت اور باغی گروپ میں امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528779_2543396_CangoM23_updates.jpgتصویر بشکریہ سوشل میڈیا

افریقی ملک کانگو کی حکومت اور باغی گروپ ایم 23 کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط ہوگئے۔

کانگو حکومت اور باغی گروپ کے درمیان امن معاہدے کے فریم ورک پر دستخط قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدہ امریکا، قطر اور افریقی یونین کی کوششوں سے امن معاہدے پر اتفاق ہوا ہے۔

مشرقی کانگو میں باغی گروپ اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں رواں برس ہزاروں افراد ہلاک اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

کانگو میں نسلی امتیاز، زمین اور معدنی وسائل پر قبضے کی جنگ جیسے تنازعات کئی دہائیوں سے چلے آرہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کانگو حکومت اور باغی گروپ میں امن معاہدے پر دستخط ہوگئے