ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: بابر اعظم 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519058_5038119_4_updates.jpgفائل فوٹولاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے 3 ہزار رنز مکمل کر لیے، یوں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے یہ سنگِ میل اپنے 37ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا، اب تک وہ چیمپئن شپ میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔
بابر اعظم کے علاوہ 3 ہزار سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے تین بلے باز زیک کراؤلی (3,041)، بین اسٹوکس (3,616) اور جو روٹ (6,080) شامل ہیں، جو روٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518790_113956_updates.jpg
بابر اعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں، اُن کی وکٹ سب سے قیمتی ہے: ایڈن مارکرم
جنوبی افریقی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کی پچز اسپنرز کے لیے سازگار ہیں اور اُن کی ٹیم نے اس چیلنج کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس فہرست میں آسٹریلیا کے چار بلے باز بھی شامل ہیں، جس میں اسٹیو اسمتھ (4,278)، مارنس لبوشین (4,225)، ٹریوس ہیڈ (3,300) اور عثمان خواجہ (3,288) نمایاں ہیں۔
بابر اعظم کی یہ شاندار کامیابی پاکستانی شائقینِ کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ ہے، جنہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔
Pages:
[1]