خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، اسمبلی کا اجلاس شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519071_9495934_06_updates.jpg—فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کے لیے کے پی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا
علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے وزارت اعلیٰ کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519063_105751_updates.jpg
گورنر خیبرپختونخوا کی استعفیٰ واپس بھیجنے کی قانونی حیثیت نہیں ہے: جنید اکبر
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم تیار ہے، اس کے ساتھ مشاورت بھی ہو گئی، ہم آئینی راستہ اختیار کر رہے ہیں، آج ووٹنگ ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان، مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف اور پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان شامل ہیں۔
کے پی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 145 ہے، حکومتی ممبران کی تعداد 93 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 52 ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔
Pages:
[1]