برمنگھم: بریڈفورڈ سٹی سینٹر سے نوجوان لڑکی لاپتہ، پولیس کی عوام سے مدد کی اپیل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517579_4704046_GAZA-NEW-2_updates.jpgبرطانیہ میں ویسٹ یارکشائر پولیس کو ایک 17 سالہ لاپتہ لڑکی مریم اسماعیل کی تلاش ہے، جو گزشتہ شام بریڈ فورڈ سٹی سینٹر میں آخری بار دیکھی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق مریم اسماعیل کا تعلق برمنگھم سے ہے اور اس کی گمشدگی پر اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ترجمان ویسٹ یارکشائر پولیس نے کہا ہے کہ پولیس افسران مریم کی خیریت کے بارے میں فکرمند ہیں اور اسے تلاش کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں تفتیش اور تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق مریم ایشیائی نژاد لڑکی ہے، جس کا قد تقریباً 5 فٹ 6 انچ ہے، دبلا پتلا جسم اور سیاہ بال ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس مریم کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوراًآن لائن: www.westyorkshire.police.uk/LiveChat یا فون 101 حوالہ نمبر 933کے ساتھ۔ رابطہ کریں، اس حوالے سے پولیس تفتیش جاری ہے۔
Pages:
[1]