slotcosino Publish time 2025-11-16 04:21:05

ٹی20 ٹرائی سیریز کیلئے تیار ہیں، اسسٹنٹ کوچ زمبابوے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528788_1385554_DionEbrahim_updates.jpg

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈیون ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم ٹی20 ٹرائی سیریز کےلیے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈیون ابراہیم نے کہا کہ زمبابوے کے کئی کھلاڑی پہلی بار پاکستان کادورہ کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528773_070623_updates.jpg
ٹرائی نیشن سیریز، ٹیم زمبابوے کی اسلام آباد میں پریکٹس

ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کھیلنے کےلیے آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی20 ٹرائی سیریز کےلیے تیار ہے، پاکستان سپر لیگ سے کئی کھلاڑیوں نے تجربہ حاصل کیا ہے۔

ڈیون ابراہیم نے مزید کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ کے لیے ٹرائی سیریز کی تیاری اہم کردار ادا کرے گی، انٹرنیشنل کرکٹ میں مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا پڑتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ٹرائی سیریز میں معلوم ہوگا کہ ہماری کرکٹ کہاں کھڑی ہے۔

زمبابوے ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے یہ بھی کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنا اور کوچنگ کرنا فخر کی بات ہوتی ہے، زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستانی شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹی20 ٹرائی سیریز کیلئے تیار ہیں، اسسٹنٹ کوچ زمبابوے