slotcosino Publish time 2025-11-16 04:21:07

شاہین آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-15/1528789_6636657_ShaheenSLZim_updates.jpgاسکرین گرایپ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

اسلام آباد میں قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

اس میں مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی چھت سے اسلام آباد کی خوبصورت شام سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانے بھی کھائے۔

زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
Pages: [1]
View full version: شاہین آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ