سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثناء میر کا اپنے خلاف پروپیگنڈے پر ردِ عمل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515765_3901408_sana-mir_updates.jpgسابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثناء میر—فائل فوٹوسابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثناء میر نے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-14/1480727_053928_updates.jpg
سابق کپتان ثنا میر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ثناء میر کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے وابستہ افراد کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینا پڑ رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کے آبائی علاقے سے متعلق بات کرنے کا مقصد ان کی مشکلات اور شاندار سفر کو اجاگر کرنا تھا، بطور کمنٹیٹر یہ ہمارے کہانی بیان کرنے کا حصہ ہے کہ کھلاڑی کہاں سے آتے ہیں۔
ثناء میر نے کہا کہ میں نے 2 اور ریجنز سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا بھی ذکر کیا، اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میرے دل میں کوئی بغض یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں۔
Pages:
[1]