slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:02

چین میں جدید ڈرائیور کے بغیر بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517534_5481600_7_updates.jpg

چین میں جدید مصنوعی ذہانت سے لیس خودکار (ڈرائیور لیس) بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں۔

یہ بس مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) کے نظام کے تحت چلتی ہے اور خود بخود سڑک پر اپنے راستے، رفتار اور رکنے کے مقامات کا تعین کرتی ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس بس کو شہری ٹرانسپورٹ کے مستقبل کی ایک جھلک قرار دیا ہے، بس میں نہ اسٹیئرنگ وہیل ہے، نہ پیڈل اور نہ ہی ڈرائیور کی سیٹ۔ یہ نظام جدید سینسرز، کیمروں اور نیویگیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خود کار انداز میں چلتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2018-11-12/575093_024751_auto-driving-demonstration-area-starts-trials-in-beijing_updates.jpg
چین :خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں متعارف

چین میں خود کار طریقے سے چلنے والی نئی گاڑیاں... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ابتدائی طور پر یہ بس چین کے چند بڑے شہروں میں آزمائشی بنیادوں پر چلائی جا رہی ہے، کمپنی کے مطابق یہ بس ناصرف حادثات کے خطرات کم کرے گی بلکہ ٹریفک کے بہاؤ اور ایندھن کی بچت میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ چین کے اس ہدف کی جانب ایک بڑا قدم ہے جس کے تحت 2030 تک خودکار گاڑیوں کو عام ٹریفک میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: چین میں جدید ڈرائیور کے بغیر بسیں سڑکوں پر دوڑنے لگیں