slotcosino Publish time 2025-10-13 11:57:03

ہارڈک پانڈیا کی گرل فرینڈ مہیکا شرما کیساتھ سالگرہ مناتے تصاویر وائرل، صارفین کی سخت تنقید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519055_7772666_News2_updates.jpg
کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے اپنی 32ویں سالگرہ نئی گرل فرینڈ، ماڈل مہیکا شرما کے ساتھ منائی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 2025ء کے بعد ہارڈک پانڈیا آج کل چھٹیاں منا رہے ہیں۔

اُنہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کیں ہیں جو مالدیپ کے ایک خوبصورت ساحلی مقام پر لی گئی ہیں۔

تصاویر میں ہارڈک کو مہیکا شرما کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد سے اِن کے درمیان رومانوی رشتے کے حوالے سے زیرِ گردش افواہیں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔

ہارڈک پانڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی پوسٹ میں چاکلیٹ کیک اور گرل فرینڈ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ساحل کنارے سیر کرنے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہارڈک پانڈیا کے مداح جہاں اُنہیں نئے رشتے کی شروعات پر مبارکباد دے رہے ہیں اور خوش ہو رہے ہیں وہیں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کی تعداد اِنہیں اپنے بیٹے آگستیا کی ماں، سابقہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کرنے کو اِنہیں چھوڑنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مہیکا شرما کون ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-07-24/1373100_122031_updates.jpg
ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ میں طلاق کی اہم وجوہات سے متعلق دعویٰ

بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا اور اِن کی اہلیہ، سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے گزشتہ ہفتے، 18 جولائی کو اپنے درمیان باقاعدہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیکا شرما 24 سالہ ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو بھارت کے معروف فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

اس جوڑی کی پہلی عوامی جھلک ممبئی ایئرپورٹ پر سالگرہ سے قبل سامنے آئی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اِن کے درمیان رومانوی تعلق کی افواہوں نے جنم لیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ہارڈک پانڈیا کی گرل فرینڈ مہیکا شرما کیساتھ سالگرہ مناتے تصاویر وائرل، صارفین کی سخت تنقید