75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کی اگلی صبح اچانک چل بسا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515628_3402542_1_updates.jpgتصاویر:بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں کُچھ مُچّھ میں ایک 75 سالہ شخص کی شادی کے اگلے دن اچانک موت نے پورے علاقے کو حیران و پریشان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سنگرورام نامی بزرگ، جو اپنی بیوی کے گزر جانے کے بعد تنہا زندگی گزار رہے تھے، انہوں نے اپنی موت سے ایک دن پہلے ہی 35 سالہ منبھواتی سے دوسری شادی کی تھی۔
یہ شادی عدالت میں انجام پانے کے بعد مقامی مندر میں روایتی رسومات کے ساتھ ہوئی، گاؤں والوں کے مطابق سنگرورام نے حال ہی میں اپنی تنہائی اور سہارا چاہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اگرچہ ان کے خاندان کو ان کے دوبارہ شادی کرنے پر تحفظات تھے۔
تاہم شادی کی اگلی ہی صبح سنگرورام کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا، ان کی اچانک موت نے اہل خانہ اور گاؤں والوں کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-25/1474474_104203_updates.jpg
بھارت: پونے میں ہندو مسلم مذاہب کی شادیاں ایک اسٹیج پر
بارش سے ہندو شادی متاثر ہوئی تو مسلم خاندان نے اپنے ولیمے کا مقام رسومات کے لیے پیش کر دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے واقعے پر شبہات ظاہر کیے ہیں مگر تاحال کسی قسم کی بددیانتی یا سازش کی تصدیق نہیں ہو سکی، منبھواتی نے بتایا کہسنگرورام نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ بچوں کی کفالت کریں گے۔
پولیس کے مطابق اگر اہل خانہ باضابطہ شکایت درج کراتے ہیں تو مزید تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔
Pages:
[1]