بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان کا بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528962_9024908_05_updates.jpgبھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں.
انیل چوہان کا کہنا ہے کہ دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں، صنعت کو صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، یہ حقیقت نہیں ہے۔
Pages:
[1]