مشن کلین سوئپ، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528970_7082950_11_updates.jpgتصویر:سوشل میڈیا
تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہیں۔
میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، حسیب اللہ کو بطور وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم میں بھی 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، کوشل مینڈس ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
Pages:
[1]