slotcosino Publish time 2025-11-16 19:57:05

آزاد کشمیر کی شخصیات کی فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر اظہارِ تحسین

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528974_403354_13_updates.jpg
فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔

فیضان عارف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راجہ فیصل ممتاز راٹھور ایک منجھے ہوئے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور مفاہمت پسند شخصیت کے مالک ہیں، فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں بھی مقبول ہیں، جبکہ ریاست کی ترقی کے لیے ان کی نامزدگی ایک مثبت قدم ہے۔

بزنس مین راجہ آفتاب اصغر نے امید ظاہر کی کہ نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، کاروباری برادری اور نوجوانوں کی ترقی بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر فیصل منظور نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل ممتاز راٹھور ریاست کی بہتری کے لیے اپنی سیاسی بصیرت بروئے کار لائیں گے اور عوامی فلاح کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں اور امید ہے کہ نامزد وزیراعظم ان پر خصوصی توجہ دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: آزاد کشمیر کی شخصیات کی فیصل ممتاز راٹھور کی بطور وزیراعظم نامزدگی پر اظہارِ تحسین