slotcosino Publish time 2025-11-16 20:36:39

کولکتہ ٹیسٹ: بھارت اپنے ہی جال میں پھنس کر شکست سے دوچار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528980_8135048_08_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفو

کولکتہ ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہو گیا، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں اکثر پٹیل نے 26 اور رویندرا جدیجا نے 18 رنز بنائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1528954_112238_updates.jpg
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جنوبی افریقہ کی طرف سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 159رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہبھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 189رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔

کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر سابق بھارتی آف اسپنر اور اُن کے میڈیا نے بہت تنقید کی تھی۔ پچ پر غیر ہموار باؤنس تھا، بیٹرز کے لیے کھیلنا دشوار تھا۔
Pages: [1]
View full version: کولکتہ ٹیسٹ: بھارت اپنے ہی جال میں پھنس کر شکست سے دوچار