اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی: اسما عباس
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516519_4685577_vvgccf%D8%B4_updates.jpgپاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ جب چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ بھیجا تو اسے مشورہ دیا کہ وہاں جا کر بیوی کو کلب لے جائے وہاں انہیں کوئی نہیں جانتا ہوگا، یہ سن کر وہ ہنس پڑا۔
حال ہی میں اسما عباس نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنی بہوؤں کو تلاش کرنے کے قصے بھی سنائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹوں کے مزاج کا پتہ تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اپنے مزاج کو بھی ذہن میں رکھتے ہوئے بہوؤں کی تلاش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-23/1434128_040302_updates.jpg
اسماء عباس کے گھر کی رونق کس نے بڑھا دی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شادی کے بعد ان کے گھر کی رونق بڑھ گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بڑے بیٹے کے لیے لڑکی ڈھونڈنے گئی تو لڑکی کی والدہ نے کہا کہ اسے کچھ نہیں آتا صرف شادیوں پر ڈانس کرنا آتا ہے، میں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے مجھے یہی تو چاہیے تھا، جبکہ دوسرے بیٹے کا مزاج باس ٹائپ ہے تو اس کے لیے ویسی لڑکی تلاش کی۔
اسما عباس نے کہا کہ میرے بڑے دونوں بیٹے ہوشیار تھے ان کی شادی سے قبل لڑکیوں سے دوستیاں تھیں لیکن چھوٹے بیٹے کی کوئی دوست نہیں تھی لیکن چھوٹا بیٹا سب سے آگے نکلا اس نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی۔
سینئر اداکارہ نے بتایا کہ چھوٹی بہو بہت سادہ مزاج ہے اس لیے شادی کے بعد جب احمد اور بہو ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جارہے تھے تو روانگی سے قبل بیٹے کو مشورہ دیا کہ وہ بیوی کو تھائی لینڈ میں کلب لے کر جائے، وہاں اندھیرا بھی ہوتا ہے اور انہیں وہاں کوئی جانتا بھی نہیں۔
Pages:
[1]