slotcosino Publish time 2025-10-13 13:15:04

یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519066_5403534_6_updates.jpgفائل فوٹو

حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر بڑھ گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد مالی منڈیوں میں مثبت ردِعمل دیکھا گیا جس کے اثرات کے نتیجے میں اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال میں کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی علامت ہے، اگر خطے میں کشیدگی میں مزید کمی آتی ہے تو شیکل مزید مستحکم ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519052_095943_updates.jpg
قیدیوں کا تبادلہ، 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد

خبر ایجنسی کے مطابق 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے کے عمل میں پہلے 7 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد کر دیے گئے جبکہ دیگر 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا، حماس نے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے 7 یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کر دیا گیا، رہائی پانے والے 7 یرغمالی اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہائی کے لیے 1 ہزار 966 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بس میں سوار ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جنوبی غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہیں۔
Pages: [1]
View full version: یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیلی کرنسی شیکل کی قدر میں اضافہ