slotcosino Publish time 2025-11-17 01:09:12

رونا لیلیٰ کی آواز میں دما دم مست قلندر کوک اسٹوڈیو بنگلا پر ریلیز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-16/1529010_4231945_runa_updates.jpg
رونا لیلیٰ— یوٹیوب ویڈیو گریب

جنوبی ایشیاء کی عظیم گلوکارہ اور 6 دہائیوں سے 18 زبانوں میں گانا گانے والی رونا لیلیٰ کی آواز میں مقبول گانا ’دما دم مست قلندر‘ کوک اسٹوڈیو بنگلا کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابقکوک اسٹوڈیو بنگلا کے سیزن تھری کے اعلان کے بعد سے ہی شائقین میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ آیا رُونا لیلیٰ اس بار شامل ہوں گی یا نہیں۔

اگرچہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن گزشتہ سال رُونا لیلیٰ نے خود تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایک گانا ریکارڈ کر لیا ہے، مگر اس کے بول ظاہر نہیں کیے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا کافی عرصہ پہلے ریکارڈ ہو چکا تھا، لیکن کوک اسٹوڈیو بنگلا کی طویل بندش کے باعث اس کی ریلیز مؤخر رہی۔

رونا لیلیٰ کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوک اسٹوڈیو بنگلا نے یہ سیزن کا آٹھواں گانا ریلیز کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2021-05-25/931803_091821_updates.jpg
برصغیر کی نامور گلوکارہ ’’رونا لیلیٰ‘‘

17؍ نومبر 1952ء کو مشرقی پاکستان کے شمال مشرقی ساحلی شہر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دما دم مست قلندر کی آج کی ریلیز موسیقی کے شائقین کے لیے ایک بڑا یادگارلمحہ ہے۔

رُونا لیلیٰ کے مداح اسے ان کی شاندار گائیکی کو ایک اور تاریخی خراجِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: رونا لیلیٰ کی آواز میں دما دم مست قلندر کوک اسٹوڈیو بنگلا پر ریلیز