لبنان: اسرائیلی دستی بم حملے میں عالمی امن فوج کا سپاہی زخمی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519059_7051605_Lebanon-Peace-Keepers_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن فوجی دستے پر اسرائیلی دستی بم حملے میں 1 فوجی زخمی ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں تعینات عالمی امن فوج کی پوزیشن پر اسرائیل کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، اسرائیل کی جانب سے امن فوج کے خلاف ایک مہینے میں تیسری بار اس قسمکا حملہ ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516221_093612_updates.jpg
لبنان: اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے امن دستے پر دستی بم پھینک دیے
لبنان میں تعینات عالمی امن فوج کے دستوں پر اسرائیلی فوجی ڈرون سے دستی بم پھینکے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امن مشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈرون سے دستی بم امن فوج کے کفرکلہ پوزیشن پر پھینکا گیا جس کی وجہ سے امن دستے میں شامل ایک فوجی زخمی ہوگیا۔
اقوام متحدہ کے امن دستے(UNIFIL) لبنان اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر 2024ء میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے علاقے میں موجود ہیں۔
Pages:
[1]