غزہ میں جنگ ختم ہو چکی ہے، یہ ایک نیا آغاز ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519118_5436533_News11_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ ختم ہو چکی ہے، یہ ایک عظیم دن اور نیا آغاز ہے، یہ ایک بالکل نئی شروعات ہے اور میرا خیال ہے کہ اس جیسا واقعہ کبھی نہیں ہوا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ پہنچنے پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ واقعی ایک شاندار دن ہے، یقین ہے حماس غیر مسلح ہونے کے منصوبے پر عمل کرے گی۔
یرغمالیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اِن کے لیے بہت خوش ہیں، وہ خوش ہوں گے اور ایک شاندار زندگی گزاریں گے۔
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے کے عمل میں 20 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519052_111022_updates.jpg
قیدیوں کا تبادلہ، 20 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد
خبر ایجنسی کے مطابق 2000 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس 20 یرغمالی رہا کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق رہائی کے لیے 1 ہزار 966 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بس میں سوار ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جنوبی غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی جنوبی غزہ میں النصر اسپتال میں آمد متوقع ہے، اسرائیلی جیلوں سے رہا 1716 فلسطینی قیدی نصر اسپتال پہنچائے جائیں گے۔
Pages:
[1]