کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519106_2002675_bh%D8%B7%DA%AF%D8%A7%D8%A8%D8%B2_updates.jpg— فائل فوٹوپاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔
انسدادِ پولیو مہم سے متعلق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج سے ملک بھر میں 4کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں شریک ہیں۔ آئیں سب ساتھ کھڑے ہوں اور پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنائیں۔
واضح رہے کہ آجسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دورانملک بھر میں 5 سال تک کے ہر بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
Pages:
[1]