وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز نے حلف اٹھا لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529186_8287747_03_updates.jpgوفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز نے حلف اٹھا لیا۔ جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھایا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے دونوں ججز سے حلف لیا۔ججز کی تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوئی۔
واضح رہے کہ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس کے کے آغا بطور جج وفاقی آئینی عدالت حلف اٹھا چکے ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان سمیت وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز حلف اٹھا چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-17/1529095_045349_updates.jpg
وفاقی آئینی عدالت آج سے کام کا آغاز کریگی، دو مزید ججز آج حلف اٹھائینگے
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت آج سے اسلام آباد... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ آنے کے بعد کورٹ رومز کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ نمبر 2 میں بیٹھیں گے۔
آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروقاور جسٹس حسن اظہر رضوی سینکڈ فلور پر بیٹھیں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالتیں سینکڈ فلور پر قائم ہے جبکہ جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت کی آج کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
Pages:
[1]