slotcosino Publish time 2025-10-13 15:06:05

پولیو کیخلاف سال 2025ء کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519117_3001571_News10_updates.jpg
---فائل فوٹو

پولیو کے خلاف رواں سال 2025ءکی چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 7 روزہ انسداد پولیو مہم 13 سے19 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے ترجمان کے مطابق سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں پچھلی مہم کے دوران 35 ہزار سے زائد والدین کے انکار کی اطلاعات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-12/1518638_034148_updates.jpg
سندھ میں 13 سے 19 اکتوبر تک ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

کراچی پولیو مہم، سندھ میں 13 سے 19 اکتوبر تک ایک کروڑ 6... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ای او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو کی مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

ای او سی کے ترجمان کے مطابق چوتھی قومی انسدادِ پولیو مہم کے دوران بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پولیو کیخلاف سال 2025ء کی چوتھی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز