slotcosino Publish time 2025-10-13 15:06:05

فردوس جمال کو انکے کام کے بجائے متنازع بیانات کی وجہ سے انٹرویوز میں بلایا جاتا ہے: فائزہ حسن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519091_5097168_%DA%AF%DA%AF%D9%81%D8%B7cf_updates.jpg
— فائل فوٹوز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ فائزہ حسن کا کہنا ہے کہ میں فردوس جمال کے بیانات کے باوجود انہیں پسند کرتی ہوں، ان کی مداح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چاہیے فردوس جمال ہوں یا ناصر ادیب انہیں انٹرویوز میں دوسروں، ساتھی فنکاروں کی زندگیوں پر تبصرہ کرنے کے بجائے تخلیقی امور پر گفتگو کرنی چاہیے۔

فائزہ حسن پاکستانی ٹی وی اور فلموں کا جانا پہچانا نام ہیں، جو برطانیہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں تاہم کام کے سلسلے میں پاکستان آتی رہتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-30/1505482_015711_updates.jpg
ہمایوں اور ماہرہ کے بعد اب فلم اسٹار شاہد بھی فردوس جمال کے نشانے پر

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ ماہرہ خان پر تنقید کے بعد اب معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے فلم اسٹار شاہد پر بھی تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.pnghttps://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-12-09/1419049_093117_updates.jpg
ناصر ادیب نے ریما خان کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی

معروف پاکستانی مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو اپنی فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png













انہوں نے حال ہی میں ایک صحافی کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں کہا کہ پوڈکاسٹرز سستی شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے آرٹسٹ کے متنازع بیانات حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس کا بہت افسوس ہوتا ہے کہ پوڈکاسٹر ان (فردوس جمال) سے ہمیشہ ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو انہیں غصہ دلادیتے ہیں۔

فائزہ حسن نے کہا کہ میں ان کی اور ناصر ادیب کی مداح ہوں اور میں نے ان دونوں کا کام دیکھا ہوا ہے، مجھے ان کی ذاتی زندگی میں کوئی دلچسپی نہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں انٹرویوز کے دوران دوسروں کو ڈسکس کرنے کے بجائے کام کی بات کرنی چاہیے، مجھے یقین ہے کہ ان کا مطالعہ بہت وسیع ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-15/1490900_121529_updates.jpg
شہرت کے ساتھ اکثر تنہائی بھی آتی ہے: فردوس جمال

پاکستانی اداکار فردوس جمال کے مطابق شہرت کے ساتھ اکثر تنہائی بھی آتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض پوڈکاسٹرز جعلی صحافی ہوتے ہیں، انہیں آرٹسٹ کے کام کے بارے میں بھی علم نہیں ہوتا، وہ صرف ویوز کی خاطر ایسے مہمانوں کو دعوت دیتے ہیں جو متنازع گفتگو کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جہاں میزبان کو ایسے سوال پوچھنے سے گریز کرنا چاہیے وہیں آرٹسٹ کو بھی سوچ سمجھ کے بولنے کی ضرورت ہے اور سوچ سمجھ کے بولنا ایک آرٹسٹ کا کام ہے، وہ کام کرکے اتنا تو سیکھ ہی جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فردوس جمال کو انکے کام کے بجائے متنازع بیانات کی وجہ سے انٹرویوز میں بلایا جاتا ہے: فائزہ حسن