slotcosino Publish time 2025-11-17 16:06:03

’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529180_7868324_1_updates.jpg
تصاویر:سوشل میڈیا

بھارت کی قومی اور اے کرکٹ ٹیموں کو گزشتہ روز اپنے اہم میچز میں ایک کے بعد ایک شکست ہوئی جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔

پاکستانی صارفین نے بھارت کی شکست کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میمز، دلچسپ تبصرے اور اپنے ردِعمل کی بھرمار کر دی۔

اتوار کے روز ایک ہی دن پاکستان کی کامیابیاں اور بھارت کی شکست پاکستانی شائقین کے لیے دلچسپ لمحے بن گئیں اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف بس ایک ہی جملہ گونجتا رہا ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529180_9708018_Untitled-2_updates.jpg

اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قطر کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے باآسانی ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارتی کرکٹ کے لیے یہ نتائج اگرچہ مایوس کن تھے، تاہم پاکستان میں ان میچز نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھرپور تفریح اور مزاحیہ مواد فراہم کیا، جس کے باعث ’What a Sunday‘ ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم نے بھی سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: ’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟