slotcosino Publish time 2025-10-13 15:12:18

برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519120_5448093_7_updates.jpgفوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانیہ کے ساحل پر پائے جانے والے ایک ڈھانچے کی شناخت ایکتھیوسورز کی ایک نئی نسل کے طور پر کی گئی ہے، یہ قدیم زمانے کا سمندر میں رینگنے والا جانور ہے جو کبھی سمندروں پر راج کرتا تھا۔

ڈولفن کے سائز کی اس مخلوق کو’سورڈ ڈریگن آف ڈورسیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ ڈھانچہ برطانیہ کی ڈور سیٹ کاؤنٹی کے قریب سے دریافت ہوا تھا۔

مانچسٹر یونیورسٹی نے اس دریافت کے بارے میں کہا کہ یہ ڈھانچہ اپنی نوعیت کی واحد معروف مثال ہے اور ایکتھیوسورز کے ارتقائی فوسل ریکارڈ میں ایک اہم خلا کو پُر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517827_101252_updates.jpg
کمر درد سے نجات کیلئے چینی خاتون 8 زندہ مینڈک نگل گئی

چین میں ایک 82 سالہ خاتون کمر در سے نجات حاصل کرنے کے لیے 8 زندہ مینڈک نگل گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یہ دریافت ایکتھیوسورز کے ماہر ڈین لومیکس کی قیادت میں کی گئی ہے۔

ایکتھیوسورز رینگنے والے جانور تھے جنہوں نے اپنی زندگی پانی کے نیچے گزاری۔

سورڈ ڈریگن ابتدائی جوراسک دور کا ہے جو آج سے تقریباً 190 ملین سال پرانا تھا، یہ ڈھانچہ 2001ء میں ڈورسیٹ کاؤنٹی میں گولڈن کیپ کے قریب دریافت ہوا تھا، لیکن اس کا تجزیہ ماہرین حیاتیات نے حال ہی میں مکمل کیا ہے۔

اس ڈھانچے میں کھوپڑی، ایک بڑی آنکھ اور ایک لمبی تلوار جیسا منہ شامل ہے جسے جلد ہی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے رائل اونٹاریو میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت