ایران کا غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519116_9952898_10_updates.jpgفائل فوٹو
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران اُن ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا جو اُس کے عوام پر حملے کرچکے اور دھمکیاں دے چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم صدر اور میں نے شرکت سے معذرت کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں سے مذاکرات نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام کو نشانہ بنایا، پابندیاں لگائیں اور دھمکیاں دیں۔
غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر اُس اقدام کی حمایت کرتا ہے جو اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض افواج کے انخلا کو یقینی بنائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518812_033624_updates.jpg
صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاملے پر بالکل بھروسہ نہیں: ایران
ایرانی وزیرِخارجہ نے کہا کہ صیہونی ریاست پر غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گی اس لیے بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک مؤثر اور فیصلہ کن طاقت ہے اور یہ کردار ہمیشہ برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں اسرائیل نے ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ سائٹس پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکہ نے بھی تہران کی جوہری تنصیبات پر کارروائی کی تھی۔
Pages:
[1]