غزہ میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ: اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519123_6253755_News12_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاایک طرف غزہ میں قیدیوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ جاری ہے تو دوسری جانب قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اُس فلسطینی قیدی احمد کاآبنیح کے گھر پر چھاپا مارا ہے جسے آج رہا کیا جانا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519109_013158_updates.jpg
اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں: ملیحہ لودھی
سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں، ایسا نہ ہو کہ اسرائیل یرغمالی رہا ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کردے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اریحا میں پرِیزنَر کلب کے ڈائریکٹر عید براہما کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے احمد کاآبنیح کے اہلِ خانہ کو خبردار کیاکہ وہ اُس کی رہائی کی خوشی میں کسی قسم کی نہ تقریب کریں اور نہ ہی اِنہیں لینے جائیں۔
اسرائیلی فوج نے الفوار کیمپ بھی دھاوا بول دیا ہے جس میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے جبکہ نبلسگورنریٹ میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو گرفتار کیا ہے۔
Pages:
[1]