slotcosino Publish time 2025-10-13 15:12:22

یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر اعتراض ہے: روس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519128_7402780_Kremlin-spokesperson-Dmitry-Peskov-1_updates.jpgکریملن ترجمان دمتری پیسکوف—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کریملن ترجمان نے کہا کہ ہمیں یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر اعتراض ہے۔


کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یوکرین کو امریکی طویل فاصلے پر مار کرنے والے ٹام ہاک کروز میزائل کی فراہمی پرردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں یہ ایک ڈرامائی انداز سے تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-20/1482642_102854_updates.jpg
ایران کے سپریم لیڈر کے قتل سے پنڈورا بکس کھل جائے گا: ترجمان کریملن

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے قتل کی بات کرنے والے ذہن میں رکھیں کہ اس سے پنڈورا بکس کھل جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر ہمیں اعتراض ہے۔

یاد دلاتے چلیں ٹام ہاک کروز میزائل ایک طویل فاصلے پر مار کرنے والا کروز میزائل ہے۔ امریکا نے یہ میزائل خلیج کی جنگ میں عراق کے خلاف استعمال کیے تھے، حال ہی میں امریکا نے میزائل یمن میں حوثی قبائل کے خلاف بھی استعمال کیے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-02-04/1316941_114153_updates.jpg
امریکی فوج کا یمن میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کروز میزائل سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جارہی تھی، میزائل خطے میں امریکی بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ٹام ہاک ایک جدید میزائل ہے اور اس کے مختلف ورژن امریکی اسلحہ خانے میں موجود ہیں، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا یوکرین کو کونسا ورژن فراہم کرے گا۔
Pages: [1]
View full version: یوکرین کو ٹام ہاک کروز میزائلوں کی فراہمی پر اعتراض ہے: روس