slotcosino Publish time 2025-11-17 18:41:57

لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529242_1897173_12_updates.jpg—فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔

ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو لنگڑے، ٹی ٹی اور سپاری پر چلتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529207_120531_updates.jpg
27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملےکو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں مانگتی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنی ہر ناکامی کامیابی نظر آتی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلیک میلنگ کے لیے استعفوں کا کارڈ استعمال کیا ہے، کراچی کو برباد کرنے والے، غیر قانونی بھرتیاں کروانے والے اور بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ہمارے بل کو کمیٹی کو بھیجا تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ہم سے اپیل کی کہ ابھی اس معاملے کو روک دیں، ایم کیو ایم چاہتی تو زیادہ وزارتیں اور مراعاتیں مانگتی، میں پاکستان اور پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
Pages: [1]
View full version: لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے: سعدیہ جاوید کا مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل