slotcosino Publish time 2025-11-17 20:00:11

دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529251_4582614_13_updates.jpg

دہشت گرد احسان اللّٰہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ میرا نام احسان اللّٰہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف اکساتے ہیں۔

دہشت گرد احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس اسٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں۔

خارجی احسان اللّٰہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں۔

دہشتگرداحسان اللّٰہ نے کہا کہ خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہے۔

خارجی دہشتگرد کا کہنا ہے کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔

دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا