slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:14

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے 4 کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا کہہ دیا گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516026_1138065_PCBFirstClass_updates.jpg

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک 4 پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک محمد رضوان، حسن علی، سلمان علی آغا اور ساجد خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516034_083202_updates.jpg
پاکستانی کرکٹرز کی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات

پاکستانی کرکٹرز نے ویمنز ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت پر چاروں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا سے سیریز سے قبل فرسٹ کلاس فارمیٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل چاروں کھلاڑی جنوبی افریقا سے سیریز سے پہلے قائد اعظم ٹرافی کے میچز کھیلیں گے اور پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور ساجد خان قائد اعظم ٹرافی میں پشاور، حسن علی سیالکوٹ اور سلمان علی آغا لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے 4 کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا کہہ دیا گیا