slotcosino Publish time 2025-11-18 00:33:10

شیخ حسینہ کی سزائے موت، بھارت کا ردعمل آگیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529292_9124829_SheikhHasina_updates.jpgفائل فوٹو، شیخ حسینہ واجد

بھارتی وزارت خارجہ نے سابقہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سزا ئے موت کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے کو دیکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529290_064913_updates.jpg
شیخ حسینہ کی سزائے موت کا فیصلہ، آج کے دن خاص بات کیا؟

58 برس پہلے 17 نومبر 1967 کو ان کی شادی ممتاز طبیعیات دان ایم اے واجد میاں سے ہوئی تھی۔ اور اب اتفاقیہ طور پر 17 نومبر 2025 کو اسی دن انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت سنائی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی ردعمل میں مزید کہا گیا کہ بھارت پڑوسی کی حیثیت سے بدستور بنگلادیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پُرعزم ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بطور پڑوسی بنگلادیشی عوام کے امن، جمہوریت، شمولیت اور استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اس مقصد کےلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہمیشہ تعمیری بات چیت جاری رکھے گا۔
Pages: [1]
View full version: شیخ حسینہ کی سزائے موت، بھارت کا ردعمل آگیا