115 Publish time 2025-10-8 22:00:06

ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی گلوکار دوران علاج چل بسے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517603_4371193_rajveer_updates.jpgراجویر جوندہ : فوٹو بھارتی میڈیا

11 روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمیہونے والے بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ آج دوران علاج چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ پنجابی گلوکار راجویر جوندہ آج صبح موہالی کے فورٹِس اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ وہ 11 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہے۔

27 ستمبر کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن کے قریب بڈی کے مقام پر ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت شروع سے ہی نہایت نازک تھی، دماغی سرگرمی تقریباً ختم ہو چکی تھی اور انتہائی نگہداشت کے باوجود کوئی نمایاں بہتری نہیں آئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514474_051631_updates.jpg
معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی، حالت انتہائی تشویشناک

بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتہائی طبی نگہداشت اور مسلسل نگرانی کے باوجود، راجویر جوندہ آج صبح چل بسے۔

آنجہانی گلوکار کی آخری رسومات کل صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں پونا میں ادا کی جائیں گی۔

راجویر جوندہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہے۔ وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔

گلوکار کو بائیکنگ کا بہت شوق تھا اور وہ اکثر چندی گڑھ، موہالی اور پنچکولہ کے پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے رہتے تھے۔

راجویر جوندہ کے یوٹیوب چینل پر 1 ملین کے قریب سبسکرائبرز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 2 ملین سے زائد فالورز ہیں۔

حادثے سے 1 روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ گانا تو دِس پَیندا پیش کر رہے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی گلوکار دوران علاج چل بسے