slotcosino Publish time 2025-11-18 01:51:30

کوشش ہوگی آئندہ میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں، دسون شناکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529308_2578628_SLCapinT20_updates.jpgتصویر بشکریہ، پی سی بی فیس بک

سری لنکن ٹی20 اسکواڈ کے کپتان دسون شناکا نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ہم چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران سری لنکن کپتان نے کہا کہ ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز جیتنےکی کوشش کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529306_081802_updates.jpg
ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں ون ڈے والی غلطیاں نہ دہرائیں۔

دسون شناکا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا موسم مختلف ہے لیکن ہم ہر کنڈیشنز میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہو رہا ہے، فائنل 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Pages: [1]
View full version: کوشش ہوگی آئندہ میچز میں غلطیاں نہ دہرائیں، دسون شناکا