slotcosino Publish time 2025-11-18 04:27:07

حماس نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529319_995950_hamas01_updates.jpgقرارداد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائے گی: حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودے کو مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کے کنٹرول کی راہ ہموار کرے گی اور غزہ کی حکومت اور تعمیر نو غیر ملکی سرپرستی میں چلی جائےگی۔

حماس کا مزید کہنا ہے کہ قرار داد سے فلسطینیوں سے ان کی حکمرانی چِھن جائے گی، غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیر ملکی سر پرستی ہوگا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیر نگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

[*] اسرائیل کا 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان
[*] سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد، اسرائیلی وزراء کا اظہارِ تحفظات




حماس نے کہا ہے کہ غزہ کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینیوں سے مزاحمت کا حق چھیننے کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں غزہ کےلیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔
Pages: [1]
View full version: حماس نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا