slotcosino Publish time 2025-10-10 09:51:17

پاکستانی کرکٹرز کی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516034_7619154_WomenT20_updates.jpg

پاکستانی کرکٹرز نے ویمنز ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کولمبو میں موجود ویمنز ٹیم کےلیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516026_073815_updates.jpg
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ کے 4 کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا کہہ دیا گیا

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کیمپ میں شریک 4 پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ریلیز کردیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سلمان علی آغا نے کہا کہ میری اور پوری ٹیم کی ویمنز ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں ہیں، امید ہے کہ آپ وہاں اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور اچھی پرفارمنسز دے کر جیتیں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ میگا کرکٹ ایونٹ میں اچھا کھیلیں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ میری طرف سےٹیم کےلیے نیک خواہشات ہیں، اپنے ملک کے لیے کھیلیں، انشاء اللہ آپ لوگ جیت کر آئیں گے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستانی کرکٹرز کی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات