تناؤ کا شکار افراد کو ڈاکٹرز سویڈن جانے کا مشورہ کیوں دے رہے ہیں؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519131_1305094_8_updates.jpg— فائل فوٹو
اگر آپ بےچینی یا ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور آپ کو اپنا موڈ بہتر بنانے کی ضرورت ہے تو ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر آپ کو جلد ہی سویڈن جانے کا مشورہ دے۔
سویڈن میں ایک نئی سیاحتی مہم شروع کی گئی ہے جو ملک کو ایک قدرتی علاج کے طور پر پیش کرتی ہے اس لیے ڈاکٹرز صحت کو بہتر بنانے میں مدد کے حصول کے لیے وہاں جانے کی تجویز دے سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی اس سیاحتی مہم کا اشتہار سویڈش فطرت اور ثقافت سے جڑی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتا ہے جو ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519120_024213_updates.jpg
برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت
برطانیہ کے جراسک ساحل پر پائے جانے والے ایک ڈھانچے کی شناخت ایکتھیوسور کی ایک نئی نسل کے طور پر کی گئی ہے جو کہ قدیم زمانے کا سمندر میں رینگنے والا جانور ہے جو کبھی سمندروں پر راج کرتا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سیاحتی مہم میں اداروں کی تحقیق کی حمایت سے یہ جنگل کی سیر اور تیراکی اور کافی بریک تک ہر چیز کو اہمیت دی گئی ہے۔
یہ خیال بڑھتے ہوئے سائنسی شواہد پر مبنی ہے کہ فطرت کے قریب وقت گزارنا تناؤ کو کم کرنے، موڈ، نیند اور علمی افعال کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
1 لاکھ سے زیادہ جھیلوں اور تقریباً 6 ہزار قدرتی ذخائر کے ساتھ سویڈن کا بھرپور کا قدرتی مناظر سے بھرپور ماحول ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔
سویڈن میں شروع کی گئی سیاحتی مہم میں ایک’پرسکرپشن‘ بھی شامل ہے جسے ڈاؤن لوڈ کرکے پھر اس حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ لیا جا سکتا ہے۔
Pages:
[1]