slotcosino Publish time 2025-11-18 16:08:56

بچی کی معصومیت سے ڈکیت کا دل پگھل گیا، والد ڈکیتی سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529504_5519347_Dacoti_updates.jpgکولاج فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے صرف بڑے شہروں میں ہی نہیں بلکہ چھوٹے شہروں میں بھی جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک دکان میں ڈکیتی کی کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار دکان کے سامنے آ کر رک جاتے ہیں پھر ان میں سے ایک دکان میں داخل ہو کر دکاندار کو مارتا ہے اور پستول دکھا کر سارے پیسے اور موبائل فون نکال کر دینے کو کہتا ہے جس پر دکاندار ڈکیت کو اپنا موبائل فون اور سارے پیسے نکال کر دے دیتا ہے۔

جب دکاندار ڈکیت کو اپنا سارا سامان نکال کر دے دیتا ہے تو اس کی چھوٹی سی بیٹی جو اس کے ساتھ دکان میں موجود ہوتی ہے اور میٹھائی کھاتے ہوئے سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوتی ہے مگر چھوٹے ہونے کی وجہ سے صورتحال کی سنگینی سے ناواقف ہوتی ہے، وہ اپنی میٹھائی ڈکیت کو دینے کے لیے اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529324_111729_updates.jpg
بیٹی کی شادی پر والد کے ڈانس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

ویڈیو نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بے پناہ داد سمیٹی۔ صارفین ایک باپ کی جانب سے اپنی بیٹی کی خوشی کیلئے اس جذبے کو سراہا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

معصوم بچی کے اس اقدام سے ڈکیت کا دل نرم ہوجاتا ہے، وہ چھینے ہوئے پیسے اور موبائل دکاندار کو واپس لوٹا کر شفقت بھرے انداز میں اسکی بیٹی کا ماتھا چومتا ہے اور خاموشی کے ساتھ دکان سے نکل کر چلا جاتا ہے۔

اس وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بچی کی معصومیت سے ڈکیت کا دل پگھل گیا، والد ڈکیتی سے بچ گیا، ویڈیو وائرل