slotcosino Publish time 2025-11-18 16:48:20

ایئربڈز سے کان صاف کرنے سے سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے: ڈاکٹرز کا انتباہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529512_9877538_3_updates.jpgفائل فوٹو

طبی ماہرین نے ایک ایسے عام عمل پر نئی تشویش کا اظہار کیا ہے، کانوں کو کاٹن یا ایئربڈز سے صاف کرنے کو لوگ بےضرر سمجھتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ عادت کانوں کے انفیکشن اور سماعتی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہی ہے۔

یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جنہیں غلط طریقے سے کان صاف کرنے کی وجہ سے تکالیف لاحق ہو رہی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اکثر لوگ کانوں میں ایئربڈز یا کاٹن ڈال کر سمجھتے ہیں کہ وہ کان صاف کر رہے ہیں، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ کان کے درد یا انفیکشن کے تقریباً 70 فیصد کیسز اس غلط عادت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایئربڈز یا کاٹن کان میں ڈالنے سے میل نہیں نکلتا، بلکہ مزید اندر دھکیل دیا جاتا ہے، جس سے بلاکیج بڑھ جاتی ہے اور درد یا انفیکشن کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528433_121141_updates.jpg
خراب نیند رنرز میں انجری کے خطرات بڑھا سکتی ہے: نئی تحقیق

یہ مطالعہ Applied Sciences میں شائع ہوا جس میں 425 رنرز کو ایک سال تک فالو کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹرز نے خبردار کیا ہے کہ غلط طریقے سے کان صاف کرنا نازک ایئرڈرم (کان کے پردے) کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جس سے سماعت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور یہی وہ نقصان ہے جسے لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

طبی ماہرین نے عوام کو تاکید کی ہے کہ کانوں کو گھر پر کاٹن یا ایئربڈز سے صاف کرنے سے گریز کریں، اگر میل زیادہ جمع ہو جائے یا تکلیف محسوس ہو تو خود علاج کے بجائے کسی ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ماہرین کے مطابق صرف مخصوص طبی آلات ہی کان صاف کرنے کے لیے محفوظ ہوتے ہیں، وہ بھی تب جب انہیں کسی تربیت یافتہ پروفیشنل کے ذریعے استعمال کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: ایئربڈز سے کان صاف کرنے سے سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہے: ڈاکٹرز کا انتباہ