slotcosino Publish time 2025-11-18 18:45:19

پیرا سوشل ورڈ آف دی ایئر قرار، اس کا مطلب کیا ہے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529526_3790336_7_updates.jpgتصویر:سوشل میڈیا

دنیا کی معتبر انگریزی ڈکشنری ’کیمبرج‘ نے پیرا سوشل Parasocial کو ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا۔

یہ لفظ ایسے تعلق یا وابستگی کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو کسی شخص کو کسی ایسے فرد سے محسوس ہوتی ہے جسے وہ جانتا نہیں یا حتیٰ کہ کسی مصنوعی ذہانت (AI) سے ہونے والی جذباتی وابستگی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یہ اصطلاح 1956ء میں ماہرینِ عمرانیات ڈونلڈ ہارٹن اور رچرڈ وول نے ایجاد کی تھی، تاکہ وہ اس تعلق کی وضاحت کرسکیں جو ٹی وی ناظرین اپنی پسندیدہ شخصیات کے ساتھ بغیر کسی ذاتی واقفیت کے محسوس کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-18/1501790_120507_updates.jpg
کیمبرج ڈکشنری میں سوشل میڈیا الفاظ کی انٹری

پروگرام مینیجر کولن میک انٹوش نے کہا کہ ہم صرف وہی الفاظ شامل کرتے ہیں جس کے مستقل میں رہنے کے امکانات ہوں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آج بھی یہی رجحان سوشل میڈیا کے ذریعے مضبوط ہو رہا ہے، جہاں لوگ ایسے مشہور افراد، انفلوئنسرز اور آن لائن شخصیات سے تعلق محسوس کرنے لگتے ہیں جنہیں وہ کبھی ملے تک نہیں ہوتے۔

کیمبرج ڈکشنری کے مطابق سنگر ٹیلر سوئفٹ کی ٹریوس کیلسی سے منگنی کی خبر کے بعد مداحوں نے جس جذباتی وابستگی کا اظہار کیا، وہ ایک واضح مثال ہے کہ کس طرح لوگ ایسی زندگیوں سے جڑ جاتے ہیں جس کا ان سے کوئی حقیقی تعلق نہیں ہوتا۔

رواں سال اس اصطلاح کا استعمال خاص طور پر تب بڑھا جب لوگوں کے اے آئی چیٹ بوٹس کے ساتھ جذباتی یا یک طرفہ تعلق بنانے کے خدشات سامنے آئے۔
Pages: [1]
View full version: پیرا سوشل ورڈ آف دی ایئر قرار، اس کا مطلب کیا ہے؟